Sunday January 26, 2025

نوازشریف کے دل کی ایک شریان میں غیر معمولی تنگی آگئی خون کی روانگی متاثر ، تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

نوازشریف کے دل کی ایک شریان میں غیر معمولی تنگی آگئی خون کی روانگی متاثر ، تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (آئی این پی ) نواز شریف کی تھیلیم اسکین کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے اور اس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے دوران ہونے والے تھیلیم اسکین کی رپورٹ سامنے آگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تھیلیم اسکین کی رپورٹ

غیر تسلی بخش ہے اور اس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دل کی ایک شریال میں یہ رکاوٹ پرانی بھی ہوسکتی ہے، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مرض کی حتمی تشخیص کے لیے نواز شریف کی انجیوگرافی کی بھی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

FOLLOW US