Sunday January 26, 2025

79سالہ بھکارن کثیرمنزلہ عمارت، سٹورز اوردکانوں کی مالک نکلی

79سالہ بھکارن کثیرمنزلہ عمارت، سٹورز اوردکانوں کی مالک نکلی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایک ایسی کروڑ پتی بھکارن کا پتہ چلا ہے جو کثیر منزلہ عمارت، کئی سٹورز، دکانوں اور جائیداد کی مالکن ہونے کے باوجود سڑکوں پر بھیک مانگتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہینگ زو ریلوے سٹیشن پر بھیک مانگنے والی 79 سالہ چینی بھکارن ایک بڑی عمارت کی مالک ہے۔ ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے حقیقت معلوم

ہونے کے بعد اپنے لاؤڈ اسپیکر پر مسافروں کو خبردار کرنا شروع کردیا ہے کہ وہ اسکی مدد نہ کریں۔بھکارن کے بیٹے نے بتایا کہ وہ عام چینی خاندان سے اچھی زندگی گزار رہے ہیں، وہ پانچ منزلہ بڑی رہائش گاہ میں رہتے ہیں اور کئی کاروبار اور جائیدادیں انکی ملکیت ہیں، اس کا کہنا تھا کہ وہ کئی مرتبہ اپنی ماں کو کئی مرتبہ گداگری سے روک چکے ہیں لیکن وہ نہیں مانتی۔بیٹے نے ایک سوال پر بتایا کہ صبح وہ اپنی بھکارن ماں کو بہترین ناشتہ پیش کرتے ہیں، لیکن اس کے بعد وہ ضد کرکے بھیک مانگنے کے لیے باہر نکل جاتی ہے۔ اس کے کئی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں جن میں خاصی رقم موجود ہے۔

FOLLOW US