21 جنوری کےچاند گرہن کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں جنگ، لیکن فاتح کو نسا ملک ہوگا؟ خوفناک پیشگوئی نے دنیا بھر کو حیران کر دیا
21 جنوری کو ہونے والے اس چاند گرہن کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں کی جارہی ہیں، لیکن ایک عیسائی پادری نے ایسی پیشگوئی کردی ہے جو مسلمانوں کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ یہ سپر بلڈ مون جیسا ہی ہوگا لیکن سال کا پہلا چاند گرہن ہونے کی وجہ سے اسے سپر وولف بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ ایک عیسائی پادری مارک بلٹز نے اس چاند گرہن کے
حوالے سے خطرناک پیشگوئی کی ہے۔ مارک بلٹز نے اپنی پیشگوئی کیلئے تورات اور زبور کے حوالے دیے ہیں، جبکہ انہوں نے انجیل کا تجزیہ بھی پیش کیا ہے۔ پادری کا کہنا ہے جب سپر وولف بلڈ مون ہوگا تو دنیا کا خاتمہ نہیں ہوگا، بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا آغاز ہوجائے گا۔ اس جنگ کا فاتح اسرائیل ہوگا جو فتح کے بعد ہیکلِ سلیمانی کی تعمیر کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے اپنی پیشگوئی کو ٹرمپ کی پیدائش اور اسرائیل کے قیام کے تناظر میں بھی پیش کیا ہے۔ ٹرمپ کی پیدائش اسرائیل کے قیام سے 700 دن اور 15 منٹ پہلے ہوئی تھی۔ جب انہوں نے حلف اٹھایا تو ان کی عمر 70 سال 7 ماہ اور 7 دن تھی ۔پادری کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بلڈ مون مشرقِ وسطیٰ کے اوپر ہوا تھا جبکہ اب کی بار امریکا پر ہونے جارہا ہے، اس لیے جنگ کے واضح امکانات موجود ہیں۔