Wednesday November 27, 2024

پورا پاکستان ایک طرف تحریک انصاف کی عظمیٰ کاردار ایک طرف ، خاتون ہوتے ہوئے بھی کیا شرمناک مطالبہ کر دیا ؟ جانیں

پورا پاکستان ایک طرف تحریک انصاف کی عظمیٰ کاردار ایک طرف ، خاتون ہوتے ہوئے بھی کیا شرمناک مطالبہ کر دیا ؟ جانیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پورا پاکستان ایک طرف تحریک انصاف کی عظمیٰ کاردار ایک طرف ، خاتون ہوتے ہوئے بھی کیا شرمناک مطالبہ کر دیا ؟ جانیں ۔۔ ایک طرف جہاں سگریٹ نوشی کو مضر صحت قرار دیا جارہا ہے اور حکومت نے سگریٹ نوشی پر گناہ ٹیکس عائد کیا وہیں حکومتی جماعت کی خاتون رہنما عظمٰی کاردار نے سگریٹ نوشی کی حمایت کردی اور کہا کہ سگریٹ سے ہمیں ریونیو ملتا ہے لہٰذا اس کی حمایت کی جانی چاہئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سگریٹ کی

خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سگریٹ سے ملک کو سب سے زیادہ ریونیو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سگریٹ سے ملک میں اچھا خاصا ریونیو آ رہا ہے تو پھر مسئلہ کیا ہے؟ میرے خیال میں تو گٹکے کو بھی برآمد کر کے ریونیو حاصل کیا جانا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ستر برس سے ہماری عوام کو آخر کیا ملا ہے؟ نہ صاف پانی ، نہ تعلیم اور نہ ہی صحت۔ شراب پر پابندی کے باوجود کئی اموات ہوتی ہیں، تب ہمارا قانون کہاں ہوتا ہے؟ لیکن پروگرام میں موجود ماہر قانون اظہر صدیق نے ان کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے چند ممالک نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ سگریٹ پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جانی چاہئیے۔ہم اپنی نسل کو سڑکوں اور بازاروں میں موت بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سگریٹ نوشی کرنے والے اراکین اسمبلی پر بھی مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔ جبکہ پارلیمنٹ میں بھی سگریٹ نوشی کے خلاف قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پہلے سے سو رہے ہیں تو اب ہمیں اپنی آنے والی نسل کے لیے جاگنا پڑے گا۔ رامیش کُمار نے ہمارے ملک میں شراب کی پابندی کے لیے آواز بلند کی رو ہم سگریٹ کی پابندی کے لیے آواز کیوں نہیں اُٹھا سکتے۔

FOLLOW US