سا ہیوال واقعہ پر سی ٹی ڈی کا موٴقف ٹھیک نہ ہوا توانہیں نشان عبرت بنایاجائے گا، حکو مت کا اب تک کا بڑا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کا موقف اگرٹھیک نہ ہوا توانہیں نشان عبرت بنایاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق آج ساہیوال کے قریب وقوع پذیر ہونے والے واقعہ نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دہشتگرد قرار دے کر مار دئیے جانے والے واقعات نے ایک بار پھر پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
کھڑے کر دئیے ہیں۔ایک جانب ورثا سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی اس واقعہ کی تحقیق کے لیے از حد سنجیدہ ہو چکی ہے۔ ہوسکتاہےکہ گاڑی میں واقعی دہشتگردموجود تھے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےواقعےپرآئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔واقعےکاباریک بینی سےجائزہ لےرہےہیں جلد ہی اصل حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرآئی جی پنجاب پولیس امجد سلیمی نے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کوہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ذولفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ جے آئی ٹی میں آ ئی ایس آئی، ایم آئی، اور آئی بی کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ساہیوال واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کر لیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر
اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد معاملے کی انکوائری کروا کر رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائیں ،وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ معاملے کی انکوائری کرواتے وقت شفافیت کو مدنظر رکھیں۔اس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی حقائق ہوئے انھیں سامنے لایا جائے گا۔سی ٹی ڈی کا موقف اگرٹھیک نہ ہوا توانہیں نشان عبرت بنایاجائےگا۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سےساہیوال واقعہ پربات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کوفوری طوری ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے فوری طور پرحقائق سامنے لائے جائیں۔