پاکستان نے ون ڈے سیریز کےلئے کون کون سے سپیشسلٹ کھلاڑی جنوبی افریقہ بلوا لیے جنوبی افریقی ٹیم سے کون کون ڈراپ، تفصیلات جاری
پورٹ الزبتھ (آئی این پی)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔ون ڈے سپیشلسٹ محمدحفیظ، شعیب ملک، عثمان شنواری اور عماد وسیم کچھ کردکھانے کو بے تاب ہیں۔ پروٹیز بھی خوب پریکٹس کر رہے ہیں اور جیت کی حکمت عملی بنا لی ہے۔ میزبان ٹیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے دو ون ڈے کیلئے ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی
کاک کو ڈراپ کر دیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں تباہی مچانے والے اولیوئیر قومی ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔73 ایک روز میچوں میں سے سینتالیس جیتے جبکہ پچیس میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی۔ سیریزکادوسرا میچ 22جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 فروری کو جاہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔









