Thursday September 19, 2024

زلفی بخاری کی محنت رنگ لا نے لگی روس کے بعد جنوبی کوریا نے پاکستان کو شاندار پیشکش کردی

زلفی بخاری کی محنت رنگ لا نے لگی روس کے بعد جنوبی کوریا نے پاکستان کو شاندار پیشکش کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) روس کے بعد جنوبی کوریا نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حامی بھر لی ہے ، یہی نہیں بلکہ جنوبی کوریا پاکستانیوں کی ملازمتوں کے کوٹہ میں بھی اضافہ کرے گا۔ پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری سے

ملاقات کی اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملک میں افرادی قوت کی درآمد میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا۔ملاقات میں جنوبی کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ رواں برس ست جنوبی کوریا پاکستانی شہریوں کی ملازمتوں کے کوٹے میں بھی بتدریج اضافہ کرے گا۔ ملاقات میں اس سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ 2018ء کے دوران صرف 700 پاکستانی جنوبی کوریا گئے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے اس معاملے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی کوریا جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد میں جلد ہی اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ جنوبی کوریا پاکستان ریلوے میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔حال ہی میں ایسٹ ایشن کمپنی کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جن کے مطابق پاکستان

میں ریلوے سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹوارزم انڈسٹری میں بھی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی کافی صلاحیت موجود ہے، عین ممکن ہے کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ جنوبی کوریا کے مذہبی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے۔وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری نے جنوبی کاریا کے دفیر کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس حوالے سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری لانے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے شمالی علاقہ جات میں سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

FOLLOW US