Saturday January 4, 2025

نواز شریف کی چوہدری نثار پر تنقید،چوہدری نثار کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں وہ بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔لیکن اسی ملاقات میں نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے موٹروے سے جانے کا مشورہ دینے والے کہاں ہیں جس پر باقی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ اب

نظر نہیں آئیں گے۔ لیکن نواز شریف کی اس تنقید کے بعد چوہدری نثار کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بزریعہ موٹروے جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا بلکہ یہ ساری سینئیر قیادت کا فیصلہ تھا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سینئیر قیادت کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نواز شریف لاہور جانے کے لئے موٹر وے کا راستہ استعمال کریں اور اس اجلاس میں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت 11سینئیر رہنما شامل تھے۔اور ایک دو ارکان کے علاوہ باقی سب نے موٹر وے سے جانے کا مشورہ دیا تھا۔اور مری کی میتنگ کے بعد یہ خبر اخبارات میں بھی شائع ہوئی تھی۔