Wednesday November 27, 2024

حکومت کے لیے نئی مشکل؟سیاسی معاملات ،متحدہ اپوزیشن نےپہلی بڑی چال چل دی

حکومت کے لیے نئی مشکل؟سیاسی معاملات ،متحدہ اپوزیشن نےپہلی بڑی چال چل دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ اپوزیشن نے سیاسی معاملات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جو آٹھ افراد میں مشتمل ہو گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار طے کرے گی جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ رابطہ کار کا کردار بھی ادا کرے گی۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پیپلز پارٹی

اور ن لیگ کے تین تین جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ کمیٹی میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور شیری رحمان اپنی جماعت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اے این پی کے امیر حیدر ہوتی اور جے یو آئی کے مولانا واسع بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

FOLLOW US