مسلم لیگ (ن) کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا احسن اقبال ، جاوید لطیف سمیت کئی ارکان کو اسمبلی جانے سےروک دیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصرنے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پرمعطل ارکان کو ایوان میں داخلے سے روک دیا،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، جاوید لطیف،پارلیمانی سیکرٹریآفتاب صدیقی و دیگر کو ایوان سے باہر نکال دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں داخلی گیٹ پر قومی اسمبلی سٹاف کو الیکشن کمیشن کی جانب
سے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پرمعطل ارکان کی فہرست دی گئی تا کہ معطل ارکان ایوان میں داخل نہ ہو سکیں۔قومی اسمبلی ک اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا کہ معطل ارکان رکنیت کی بحالی تک ایوان میں داخل نہیں ہوسکتے۔اجلاس کے دوران بعض معطل ارکان کے ایوان میں داخل ہونے پر سپیکر نے ان کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی نے معطل ہونے کے باوجود ارکان کے سوالوں کے جواب سپیکر نے ارکان کی نشاندہی پر ان کو جواب دینے سے روک دیا اور ایوان سے نکال دیا، پی ٹی آئی کی رکن کو بھی ایوان سے نکال دیا گیا، بعد ازاں مسلم لیگ سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ایوان میں آئے، سپیکر اسد قیصر نے ایوان میں بیٹھنے سے روکا جس پر احسن اقبال نے اپنا نوٹیفکیشن سٹاف کو دیکھایا مگر سپیکر اسد قیصر نے انہیں ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا اور کہا کہ آپ کا نوٹیفکیشن ہمیں موصول نہیں ہوا، اس کےلئے آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے، اس کے بعد وہ ایوان سے باہر چلے گئے مگر کچھ دیگر بعد اسمبلی سٹاف کو ان کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد وہ دوبارہ ایوان می آئے، اجلاس کے دوران سپیکر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کو بھی ایوان سے باہر نکالا جبکہ رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت معطل کی اور بعد ازاں بحال کی، اس کا بھی نوٹس لیا جائے