’تاریخ کی سب سے حیران کن خبر ‘‘ دُھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور، شائقین کرکٹ کے سب سے پسندیدہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اب سیدھے ہاتھ سے بلے بازی شروع کردی
سلہٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) دُھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور، شائقین کرکٹ کے سب سے پسندیدہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اب سیدھے ہاتھ سے بلے بازی شروع کردی۔۔۔بال ٹیمپرنگ کیس میں شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز اور سلہٹ سکسرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچ میں اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے سٹانس تبدیل کر کے دائیں ہاتھ سے
کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ڈیوڈوارنر نے 32گیندوں پر45رنز رنگپور رائیڈرز کے بالر کرس گیل کیخلاف اوور میں سٹرائیک سنبھالی اور پہلی گیند پر دو رنز لیے تاہم اگلی دو گیندوں پر کوئی رن نہ بنا سکے ،چوتھی گیند سے قبل ڈیوڈ وارنر نے اپنا سٹانس تبدیل کیا اور آخری تین بالز پر 14 رنز لوٹ لئے، انہوں نے آخری اوور میں گالف کے سٹائل سے باؤلر کے سر کے اوپر سے زوردار چھکا لگایا اور پھر فل ٹاس بال کو سویپ شاٹ کھیل کر باؤنڈری کے باہر بھیجا جب کہ آخر ی بال پر ریورس سویپ کھیل کر ایک بار پھرچار رنز حاصل کیے ،وارنر36گیندو ں پر61رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ کے خاتمے کے بعد ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ کرس گیل کے قد اور لائن و لینتھ کے باعث انہیں شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے سٹانس تبدیل کرکے کھیلنے کا فیصلہ کیا ،وہ سیدھے ہاتھ سے گالف کھیلتے ہیں اس لیے انہوں نے سوچا کہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ بڑی شاٹس لگانے کی کوشش کی جائے ،ڈیو ڈ وارنر بچپن میں سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے اور اب بھی ٹریننگ سیشن کے دوران سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے کی پریکٹس کرتے رہتے ہیں ۔









