پاکستان کے پڑوسی ملک پر طیاروں کی بمباری ،دھماکے درجنوں ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کاخدشہ
کابل (آئی این پی ) افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ منگل کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قومی سلامتی کے ادارے کے قریببم کا ایک اور دھماکہ ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ
مقناطیسی بم کا تھا جسے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حکام کے مطابق دھماکا کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپاونڈ تصور کیا جاتا ہے۔یہ دھماکہ ایسے میں ہوا کہ جب کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی رہائشی کمپاونڈ کے باہر بارود بھری گاڑی کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں24بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں ایک روز قبل ایک سینئر طالبان رہنما اپنے بیس جنگجووں سمیت مارا گیا تھا، اور اس حوالے سے متعدد طالبان وہاں جمع ہوئے تھے۔