پا کستانی وزیر اعظم دُنیا کے بہترین لیڈر قرار امریکہ کا اعتراف۔۔ کپتان کی تعریفوں میں کیا کچھ کہہ دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہترین لیڈر قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مریکا کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔انہوں نے واشنگٹن اور پاکستان میں بہتر تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔سفیر
کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ دنیا میں 2 ہی بڑے لیڈر ہیں ایک عمران خان اور دوسرے ڈونلڈ ٹرمپ۔ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے انکشاف کیا کہ امریکی انتظامیہ اس وقت پاکستان میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے امریکی انتظامیہ میں بہت کم لوگ پاکستان کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔بات عمران خان کی نہیں بلکہ پریشان کن بات یہ ہے کہ بہت کم لوگ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت،روس اور چائنہ کے ساتھ بھی بات چیت میں مصروف ہے۔امریکا بات چیت کے ذریعے باہمی معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے۔ امریکا کا صرف اور صرف ایک مفاد ہے کہ ہر ملک ترقی کرے۔ انہوں نے بتایا کہ :جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ تھا،2000 ء میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے کام کیا۔تعلیم کے فروغ کیلیے اور 2012میں صحت کی بہتری کیلیے کام کیا۔ سیاسی معاملات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاملات بہتر نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لیے بہت زیادہ رقم دی مگر رقم کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں کیا گیا۔پاکستان کو امریکی فنڈز اچھے طریقے سے استعمال کرنے چاہیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمیں معاملات اچھے رکھنے پڑتے ہیں۔پاکستانی شہر کراچی اور انڈین شہر ممبئی ہمارے لیے معاشی حب ہیں۔