Wednesday November 5, 2025

جنوبی افریقہ کے ٹارگٹ کے جواب میں پاکستان نے کتنے رنز بنا لیے جہانسبرگ سے بڑی خبر آگئی

جنوبی افریقہ کے ٹارگٹ کے جواب میں پاکستان نے کتنے رنز بنا لیے جہانسبرگ سے بڑی خبر آگئی

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تہسرے دن پاکستانی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی ہے ۔اور پاکستان نے ایک وکٹ پر 71رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 303رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ جس کے نتیجے پر پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 381رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز نے 129رنز کی اننگز کھیلی۔جبکہ

ہاشم آملہ 71رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے تین تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا جبکہ عامر نے دو اور عباس نے ایک وکٹ لی۔ اس وقت شان مسعود 37جبکہ اظہر علی ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔امام الحق 35رنز بناکر ڈیل سٹین کا نشانہ بنے ۔جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔