Thursday December 26, 2024

لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں

جہانگیر ترین کے ملازمین کا رہنماؤں اور کارکنوں سے غیر اخلاقی رویہ بھی شکست کا باعث بنالودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیںلودھراں لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں۔جہانگیر ترین کے ملازمین کا رہنماؤں اور کارکنوں سے غیر اخلاقی رویہ بھی شکست کا باعث بنا۔۔ایک قومی

اخبار کی رپورٹ کے مطابق این اے 154 کے ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن خوسگوار حیرت کا شکار ہے۔کیونکہ سیاسی حلقے اور صحافتی زرائع اور خود لیگی رہنما بھی اس الیکشن کو پی ٹی آئی کی جیت کے طور پر دیکھ رہے تھے۔لیکن پارٹی کی شکست پر تحریک انصاف کو بہت مایوسی کا سامنا ہوا۔اور اس شکست سے نکلنے کے لئے پی ٹی آئی کو کوئی بہت بڑا میگا پاور شو کرنا پڑے گا۔این اے 154میں شکست کے بعد تحریک انصاف کے اندر ایک نئی دھڑے بندی شروع ہو گی۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حلقہ کی سطح پر ہونے والے سنگین واقعات اور جہانگیر خان کے تنخوادہ دار ملازمین کے اہم ترین پارٹی رہنماؤں سے ناروا سلوک نے پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔اور تابوت میں آخری کیل 9فروری کو ہونے والے جلسے میں سٹیج پر جانے کے معاملے میں بعض سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ ہونے والی بد اخلاقی نے ٹھونک

دی۔این 154کے لئے جہانگیر ترین اور علی ترین نے جن تنخواہ دار ملازمین کو سیاسی نمائندہ بنا رکھا تھا۔ان کا پارٹی ورکرز اور پارٹی رہنماؤں سے سلوک نا مناسب تھا۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کے اہم ترین مقامی رہنماؤں نے خالق کانجو اور عشرت سمیت دیگر افراد کے رویے کے بارے میں سخت رد عمل ظاہر کرنا شروع کر دیا تھا۔جب کہ لودھراں کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ان افراد کی وجہ سے جہانگیر ترین تک رسائی بھی نہ مل سکی۔جب کہ حلقہ میں موجود یونین کونسلز میں سے اکثر مقامی چئیر مین اور وائس چئیرمین کی بجائے نجی ملازمین کو لیڈنگ رول دینے پر بھی ورکرز اورووٹرز کے درمیان مزاحمت پیدا ہو گئی تھی۔جب کہ رہی سہی کسر 9فروری کو ہونے والے جلسے نے پوری کر دی۔جس میں نواب امان اللہ،رانا انوار فیملی کو سٹیج پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اور دھکم پیل میں ان کے کپڑے پھٹ گئے۔جب کہ رانا انوار کے صاحبزادے اور تحریک انصاف لودھران کے جنرل سیکرٹری شہزاد انوار نے استعفی دے دیا۔جب کہ رانا انوار اور نواب امان اللہ کی فیملی ناراض ہو کر انتخابی مہم سے الگ ہو گئے۔جس نے مقامی ووٹرز کے ذہنوں کو بھی تبدیل کر دیا۔خواتین کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے لاہور سے آئی ایک خاتون نے کے نا مناسب رویے نے بھی خواتین ووٹرز کم کر دیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

FOLLOW US