Sunday September 14, 2025

بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا جانی نقصان کی اطلاعات

بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا جانی نقصان کی اطلاعات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک بار بین الاقوامی سرحدی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پاکستانی علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقعہ شاہ کوٹ سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔بھارتی فوج نے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل بناتے ہوئے ہزاروں مرتبہ سرحد پارگولیاں برسا کر نہتے اور معصوم شہریوںکا قتل عام کیا ہے۔پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کشمیر کی جدو جہد آزادی کو دبانے کےلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے لیکن اسے اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔