افغانستان ایک اور خوفناک دھماکے سے لرزاٹھا ‘ہلاکتوں ک اطلاعات ، تعداد بڑھنے کا خدشہ
کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دوافغان شہری ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے ہیں۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق دھماکا افغان صوبے خوست میں ہو اہے جس میں دوافغان شہری ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد کوموٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا۔