اناللہ و انا الیہ راجعون کپتان کے دبنگ کھلاڑی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر راشد بخاری قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔4 روز موت و حیات کی کشمش کے بعد راشد بخاری دم توڑ گئے۔تفصیلات کے ڈیرہ غازی خان میں 4 روز پہلے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر کو
نشانہ بنایا گیا تھا۔ سٹی نائب صدر راشد بخاری کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں راشد بخاری شدید زخمی ہو گئے تھے۔اس موقع پر انکو اسپتال لے جایا گیا جہاں انکی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انکو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔وہ چار روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہے۔تاہم ان کے سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے اس کیس پر کام شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک راشد بخاری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ واضح ہو کہ اسی طرح کے حملے میں تحریک انصاف کے ایک رہنما گزشتہ حملے قتل ہو گئے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ کے تھانہ رنگ پورہ میں پیش آیا۔مسلم لیگ ن کے 3 مرتبہ کونسلر رہنے والے مقامی رہنما کے بیٹے راشد کی جانب سے میاں خلیق الرحمان پر فائرنگ کی گئی۔اس قاتلانہ حملے میں ان کو پانچ گولیاں لگیں ۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔انکو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ۔یہاں انکا آپریشن جاری تھا کہ وہ دم توڑ گئے۔