Sunday December 22, 2024

کچا دودھ پینے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟ حیران کن انکشاف

کچا دودھ پینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن کی تحقیق کے مطابق کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کچے دودھ میں ایسے نقصان دہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو کہ شدید فوڈ پوائزننگ کا باعث

بنتے ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 750 افراد کچا دودھ پینے کے نتیجے میں اوسطاً بیمار ہورہے ہیں جن میں سے متعدد کو ہسپتالوں میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ دودھ کو ابالے بغیر استعمال کرنا اس میں موجود بیکٹریا کے باعث امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کو ابالنے سے بیکٹریا کو ختم کردیتا ہے مگر اس کے بغیر پینا ای کولی، Salmonella اور Campylobacter کو جسم میں داخل ہونے کا موقع دیتا ہے جس کے نتیجے میں فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل ایمرجنگ Infectious Disease میں شائع ہوئی۔ واضح رہے کہ جنوری میں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ

FOLLOW US