افغانستان میںدھماکہ ہو گیا بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکتیں
کابل(آئی این پی)افغان صوبہ پکنیکا میں بم دھماکے کی وجہ سے دوبچوں سمیت6عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ، دھماکہ خیز مواد مارکیٹ میں نصب کیا گیا تھا۔ پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پکتیکا پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ پکتیکا کی مقامی مارکیٹ میں نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2بچوں سمیت 6عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پکتیکا ترجمان پولیس
شاہ محمود آریان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مقامی مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد اس وقت بلاسٹ ہوگیا جب شہری کی جانب سے دی گئی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوگئی جبکہ ناکارہ بنانے میں ناکامی پر بارودی مواد پھٹ گیا جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔