Sunday December 22, 2024

جنگ اور جیو پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جنگ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اخبار کے مالک کو کل منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔چیف جسٹس نے نوٹس پیر کو ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران لیا ہے، دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا میں نے کب خواہش ظاہر کی ہے کہ اگلی

حکومت ن لیگ کی ہو کون ہے جنگ اخبار کا مالک چار دن بند کروا دیں گے ، پھر جنگ اور جیو ٹھیک ہو جائے گا ، اچھا خاصا میڈیا ہاؤس ہے پتہ نہیں اس کو کیا ہو گیا ہے، چیف جسٹس نے مذکورہ میڈیا ہاؤس کے رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کیا ہو رہا ہے ، میں بریک میں آفس میں گیا تو پتہ چلا کہ ہماری وضاحت کے باوجود غلط خبر چھاپ دی، بعد ازاں عدالت نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے میر شکیل الرحمن کو آج طلب کر لیا۔

FOLLOW US