خوا تین کیلئے انتہائی اہم خبر جسم کا وہ حصہ جہاں پر بال نکل آئیں تو یہ انتہائی سنگین بیماری کی علامت ہوتی ہے
لندن(نیوز ڈیسک)مردوں کے جسم پر بال بکثرت پائے جاتے ہیں لہٰذا چھاتی پر بالوں کا پایا جانا بھی کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی وجہ سے جسم کے بیش تر حصوں پر بال نہیں ہوتے۔ ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ مردوں میں چھاتی کے بال ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی وجہ سے پید اہوتے ہیں لیکن اگر خواتین میں بھی جسم کے اس
حصے پر بال نمودار ہوں تو یہ ہارمون کی خرابی اور خطرے کی علامت ہے۔ خواتین میں بھی ان بالوں کے نمودار ہونے کی بنیادی وجہ بھی ٹیسٹاسٹیرون ہارمون ہے جبکہ زنانہ ہارمون ایسٹروجن میں کمی ہونے کی وجہ سے بھی غیر متوقع جگہ پر بال نکل سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر خواتین میں یہ بال کافی زیادہ ہوں تو یہ ’کشنگ سنڈروم‘ نامی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ بیماری کورٹیسول ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ کشنگ سنڈروم کا علاج جلد از جلد شروع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ بیماری پیچیدہ ہوجاتی ہے او راس کا علاج مشکل ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح ’پولی سسٹک اوری سنڈروم‘ نامی بیماری بھی ان بالوں کا باعث ہوسکتی ہے۔ یہ بیماری زنانہ تولیدی نظام میں خرابی کی وجہ سے پید اہوتی ہے اور اوسطاً 20 فیصد خواتین اس کا شکار بنتی ہیں۔ ان خواتین میں چھاتی کے علاوہ چہرے اور پشت پر بھی بال نمودار ہوسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہئیے۔