Thursday November 28, 2024

پاکستان میں پانچ لاکھ سے کم قیمت میں ملنے والی سات گاڑیاں، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان میں پانچ لاکھ سے کم قیمت میں ملنے والی سات گاڑیاں، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گاڑیوں پر عائد ہونے والے ٹیکسوں کی وجہ سے ان کی خرید زیادہ تر افراد کیلئے ایک حسرت ہی بن کر رہ گئی ہے۔ بھاری ٹیکسز اور کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے بہترین گاڑیاں بہت سے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں لیکن ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن گاڑی کا مالک ضرور بنے۔ کہتے ہیں چلتی کا نام گاڑی ہے مگر سواری ایسی ہونی چاہیے جو چلنے کے ساتھ ساتھ آپ کو آرام سے اور بغیر پریشان کئے اپنی منزل تک پہنچادے۔ گاڑی خریدنے سے پہلے متوسط طبقے کے لوگوں کی پہلی ترجیح ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ کم قیمت میں بہتر چیز مل جائے، اس آرٹیکل میں ہم ان لوگوں

کی مشکل آسان کئے دیتے ہیں جن کو 5 لاکھ سے کم قیمت میں استعمال شدہ گاڑی کی تلاش ہے۔سوزوکی مہران:800سی سی مہران کئی صدیوں سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائے ہوئے ہیں، کوئی اسے بطور ٹیکسی استعمال کر رہا ہے تو کوئی گھریلو استعمال کے لئے۔ یہ گاڑی دو طرح کے ماڈلز میں آتی ہے، جن میں سے ایک کو وی ایکس جبکہ دوسری وی ایکس آر کا نام دیا گیا ہے۔ بہتر حالت میں 2008 سے لیکر 2011 تک کی مہران گاڑی ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ کے درمیان آسانی سے مل جاتی ہے۔ہنڈائی سینٹرو:1000 سی سی ہنڈائی سینٹرو کی پروڈکشن ملک میں بہت پہلے رک چکی ہے لیکن یہ گاڑی مضبوطی اور بہترین فیچرز کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کے خریداروں کیلئے اب بھی ایک بہترین چوائس ہے۔ یہ گاڑی کلب، پلس اور ایکزیکٹیو ماڈلز میں دستیاب ہیں جن کے فیچرز ایک دوسرے سے تھوڑے بہت مختلف ہیں۔استعمال شدہ سینٹرو گاڑی ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ کے درمیان آسانی سے مل جاتی ہے۔سوزوکی بولان:سوزوکی بولان یا کیری ڈبہ کئی سالوں سے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔ بولان کو بطور فیملی گاڑی، سکول اور کالج کے لئے بطور پک اینڈ ڈراپ وین اور کمرشل کاموں کیلئے زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے۔ 2008 سے 2012 تک کا ماڈل مارکیٹ میں 5 لاکھ تک دستیاب ہے۔کورے:ڈائی ہٹسو کورے ایک چھوٹی لیکن پائیداری کے حساب سے ایک بہترین گاڑی ہے۔ یہ گاڑی ااستعمال شدہ حالت میں آٹومیٹک اور مینویل گئیرز کے ساتھ مارکیٹ میں مل جاتی ہے۔ 1000 سی سی انجن والی یہ 2008 ماڈل تک کی یہ گاڑی پانچ لاکھ سے نیچے کی قیمت میں خریدی جاسکتی ہے۔شیورلیٹ جوائے:زبردست فیچرز اور بناوٹ کے باوجود شیورلیٹ جوائے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں اپنی جگہ نہیں بنا سکی۔ اس گاڑی میں پاور ونڈو، پاور شیشے، پاور سٹئیرنگ جیسی سہولیات متعارف کروائی گئیں ہیں جبکہ استعمال شدہ حالت میں یہ گاڑی ساڑھے تین لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ کی قیمت میں بہتر حالت میں مل جاتی ہے۔ مارکیٹ میں موجود اس رینج میں دستیاب عام آپشنز کے

بدلے اس گاڑی کا انتخاب آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ چیری کیو کیو شیورلیٹ جوائے کی چائینہ کاپی ہے اور دکھنے میں بھی ایک جیسی ہیں۔ 800 سی سی یہ گاڑی دو ماڈلز کمفرٹ اور سٹینڈرد کے نام سے مارکیٹ میں لائی گئیں ہیں۔ بہترین فیچرز سے لیس یہ گاڑی تین سے چار لاکھ میں استعمال شدہ حالت میں آ پ کا کسی بھی آن لائن ویب سائٹ یا مارکیٹ میں مل جائے گی۔

FOLLOW US