ڈیمز کی تعمیر کھٹائی میں پڑ گئی۔۔۔ حنا پرویز بٹ نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی کیسا تھ ایسی کارروائی ڈال دی کہ حکومت بھی سوچتی رہ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ رزاق داؤد کی کمپنی کو دینے کے خلاف قرار داد پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مہمند ڈیم کی تعمیر کےلیے دئیے گئے ٹھیکے کے خلاف مسلم لیگ نواز کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرار داد کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ رزاق داؤد کی کمپنی کو دے کرمیرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، حکومتی مشیر کو ڈیم کی تعمیر کے لئے 309 ارب کا ٹھیکہ ملنا تشویشناک ہے۔ قرار داد میں حنا پرویز بٹ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص کمپنی کو ٹھیکے سے نوازنے کے لئے دوسری
کمپنیوں کی پیشکش کو مسترد کیا۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسری کمپنیوں کی ڈس کوالیفکیشن کے بعد دوبارہ بولی ضروری نہیں تھی؟ صرف ایک بولی کے بعد ہی مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دینا کھلی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے دو کمپنیوں کو ٹھیکا دینے کے کنٹریکٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کنٹریکٹ شفاف طریقے سے نہیں دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ منسوخی کا مطالبہ کرنے والے عناصر سازش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈیموں کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ایسے عناصر ڈیموں کو متنازع بنا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔