کیپ ٹائون میں پاکستانی بالروں کی خوب پٹائی جنوبی افریقہ نے کتنی بڑی برتری حاصل کر لی دوسرے ٹیسٹ میچ کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہے۔ بلے بازوں کی ناکامی کے بعد اب بالروں کی بھی پٹائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 177رنز پر 124رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی بھی باقی ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی سنچری کی جانب رواں دواں ہیں اور 89کے انفرادی سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے شراکت دار باووما نے
بھی 71 رنز بنا لیے ہیں۔آج کھیل کے آغاز ہی میں پاکستان کو ہاشم آملہ کی بڑی وکٹ مل گئی جس کے بعد ڈی برائن بھی جلد ہی آئوٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد فاف ڈوپلیسی اور باووما پاکستانی بالروں کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے اور دونوں نے اب تک 152رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ لی ۔