طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز پر راکٹوں سے حملہ کر ڈالا کئی اہلکار ہلاک ہو گئے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
پل چرخی(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کے کم از کم8اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔مقامی حکام نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں کافی دیر تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں8پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔تفیصلات کے مطابق گذشتہ رات کئی سو طالبان انتہا پسندوں نے سفر بخیر چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کر دیا اور
شدید فائرنگ بھی کی۔صوبائی کونسل حکام نے شِنہوا کو بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کئی طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے لیکن ان کی تعداد صیح طور پر نہیں بتائی جا سکتی کیونکہ طالبان لڑائی کے بعد اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھا کر لے گئے۔ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے ہتھیار اور اسلحہ کی بڑی تعداد بھی طالبان کے ہاتھ لگی۔