پا کستان اور جنو بی افر یقا کے درمیان ٹیسٹ پوری ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ
کیپ ٹاون(نیوز ڈیسک )کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہو گئی اور پوری ٹیم صرف 177 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان سرفراز 56 اور شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقا نے ٹاس کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی اوپنر ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 13 کے
مجموعی اسکور پر فخر زمان اور امام الحق آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ٹیم کا اسکور جب 19 رنز ہوا تو تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی 2 کے انفرادی اسکور پر اولیویئر کا شکار بنے، اسد شفیق نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی 20 رنز بنا کر ربادا کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ بابر اعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بنے۔ یوں 54 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، کپتان سرفراز اور شان مسعود نے چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں60 رنز جوڑے ، شان مسعود 44رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں ساتوں وکٹ سرفراز احمد کی 156 رنز پر گری وہ 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ 5 اور محمد عباس صفر پر آؤٹ ہوئے، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو 177 کے مجموعی سکور پر صرف 3 رنز بنا کر ڈیل سٹین کا تیسرا شکار بنے۔









