پاکستان میں شام گئے افسوسناک سانحے کی خبر ۔ ۔کتنی لاشیں بچھ گئیں ؟ جانیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں شام گئے افسوسناک سانحے کی خبر ۔ ۔کتنی لاشیں بچھ گئیں ؟ جانیں ،، شہر قائد پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، کورنگی اور گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادجاں بحق ہوگئے۔ مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے اور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 48 بی میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے میڈیکل اسٹور کے مالک فدا حسین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں میڈیکل اسٹور کا مالک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے
تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے جو میڈیکل اسٹور کا مالک تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش لواحقین کے حوالے کردی۔اہل خانہ کے مطابق مقتول فدا حسین کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی،ان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے متعلقہ حکام سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔واقعے کی ایم ڈبلیو ایم نے شدید مذمت کی ہے اور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن معماراحسن آباد کے قریب دودھ کی دکان پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکاندار جاں بحق ہو گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ محمداکرم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاہے۔