Thursday November 28, 2024

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(آئی این پی) سیشن عدالت نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان عامر سرفراز اور مدثر تانبا سے کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا اور سربجیت سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے ملزموں کو رنگے ہاتھوں نہ تو کسی سے پکڑا اور نہ کسی

نے دیکھا۔ عدالت نے مزید تحریر کیا ہے کہ دونوں ملزمان کا سربجیت سنگھ کے قتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا اور سربجیت سنگھ کا آخری بیان بھی شدید زخمی حالت میں ہونے کی وجہ سے ریکارڈ نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے الزام میں دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں 2013ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

FOLLOW US