پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کیلئے بڑا اعزاز
دبئی: پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عباس کانام کرکٹ بائبل وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیرمیں شامل کرلیا گیا۔ سال 2018محمد عباس نے طویل فارمیٹ میں اپنی بولنگ سے دھوم مچائی۔ دوہزارہ اٹھارہ وزڈن ٹیسٹ ٹیم آف ایئرمیں جگہ بنالی۔پندرہ نومبر دوہزارسترہ سے بیس نومبر دوہزاراٹھارہ تک محمد عباس نے چھ میچزمیں38 وکٹیں اڑائیں۔وزڈن ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھارت کے ویرات کوہلی کو بنایا گیا ہےجس میں عباس واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔









