Tuesday January 21, 2025

عمران خان نے تحریک انصاف میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے تحریک انصاف میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماوں میں پارٹی معاملات پر بات چیت ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن

کر ابھری ہے۔یہی وجہ ہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنالی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب اور کے پی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پارٹی کے امور سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔تحریک انصاف کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ریجنز کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مرکزی تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد صوبائی، ڈویژنل اور تحصیل سطح پر تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کی جائے گی۔نئے ڈھانچے کو بلدیاتی نظام سے مطابق بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے ضروری ہدایات کر دی ہیں۔

FOLLOW US