نریندر مودی کے جلسے کے دوران ہنگامے، جانی نقصان کی اطلاعات صورتحال کشیدہ ہو گئی
لکھنو(آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں غازی پور کے تھانہ نوسہرہ کے تحت وزیر اعظم کے جلسے کے بعد جو ہنگامہ ہوا اور اس میں ایک کانسٹبل سریش وتس کی جان گئی اس سلسلے میں20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 80نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں غازی پور کے
تھانہ نوسہرہ کے تحت وزیر اعظم کے جلسے کے بعد جو ہنگامہ ہوا اور اس میں ایک کانسٹبل سریش وتس کی جان گئی اس سلسلے میں20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 80نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ واضح ہو کہجب اتوار کو وزیراعظم جب اپنی تقریر ختم کرچکے تو نشاد سماج کے لوگوں نے جب دیکھا کہ ان کے ریرویشن کے سلسلے میں مودی نے کچھ بھی نہیں کہا حالانکہ بی جے پی کے لیڈروں نے وعدہ کیا تھا کہ وزیراعظم تمارے ریزرویشن کا اعلان کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کے بعد نشاد سماج کے لوگوں نے مودی اور یوگی کیخلاف نعرے لگانے شروع کردیئے جس پر پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی لیکن اس سے ناراض ہوکر نشاد سماج اور راج بھر سماج کے لوگوں نے شاہراہ پر رکاوٹ کھڑی کرکے آمدو رفت بند کردی۔ اس کے بعد پولیس سے اور عوام میں ٹکراو کی نوبت آگئی۔ لاٹھی چارج ہوا دونوں طرف سے پتھراو ہوا۔ اور اسی میں کانسٹبل سریش کو پتھر سے چوٹ لگی اس کا سر پھٹ گیا اور موت ہوگئی۔ کل سریش کانسٹبل کی لاش پرتاپ گڑھ بھیج دی گئی جہاں اس کے آخری رسوم ادا ہوئے۔کانسٹیبل کے ورثا کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی بیوی یا کنبے کے کسی فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔