Tuesday January 21, 2025

پاکستا ن بہت جلد ایران سے کتنے سو میگا وا ٹ بجلی حاصل کر لے گا حکومت نے بڑی خوشخبری سنا ڈالی

پاکستا ن بہت جلد ایران سے کتنے سو میگا وا ٹ بجلی حاصل کر لے گا حکومت نے بڑی خوشخبری سنا ڈالی

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایران سے پاکستان کیلئے 100میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاملے پر جلد مذاکرات کئے جائیں گے،ایران کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔پیر کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاور ڈویژن ایران سے پاکستان کیلئے 100میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاہدے پر جلد تفصیلی مذاکرات کرے گا۔ ملاقات میں دونوں شخصیات پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ توانائی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن میں تعاون کیلئے مزید نئی راہیں تلاش کی جائیں گی

FOLLOW US