پاکستان کے پسندیدہ ترین صحافی اور کالم نگار اوریامقبول جان کے چاہنے والوں کےلئے انتہائی افسوسناک خبر
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے” نیو ٹی وی” پر نشر ہونے والے اوریا مقبول جان کے پروگرام “حرفِ راز”پر پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 اور 2018کی سیکشن 20، پیمرا رولز2009کی شق15(1)، پیمرا الیکٹرانک میڈیا(پروگرام و اشتہارات) ضابطہ اخلاق 2015ء ، دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 5، انسدادِ دہشتگردی
ایکٹ 1997کی سیکشن 11-W اور بلوچستان ہائیکورٹ رٹ پٹیشن نمبر 227/2013مؤرخہ 2فروری 2013ء کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 30دن کیلئے پابندی عائدکر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری تا 30جنوری 2019ء تک ہو گا۔یہ پابندی نیو ٹی وی کے مؤرخہ 4دسمبر2018ء کو رات گیارہ بج کر 5منٹ پر نشر ہونے والے پروگرام “حرفِ راز” میں میزبان اوریامقبول جان اور جمیل فاروقی کے لائیو کال پر تحریکِ طالبان افغانستان کے ترجمان کے گورنمنٹ آف پاکستان کی فارن پالیسی اور نیشنل سکیورٹی معاملات کے حوالے سے لئے گئے انٹرویو پر مؤرخہ 7دسمبر2018ء کو بھیجے گئے اظہارِ وجوہ کے نوٹس اور مذکورہ پروگرام مؤرخہ 11اور 12دسمبر 2018ء میںاوریا مقبول جان کی طرف سے “پشتون” قوم کے خلاف توہین آمیز ریمارکس نشر کرنے پر 12دسمبر 2018ء کو بھیجے گئے کے اظہارِوجوہ کے نوٹس کی روشنی میں عائد کی گئی ہے ۔ اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس کے تحت چینل کا لائسنس معطل