بھارت کا پاکستان پر بھار ی ہتھیاروں سے حملہ۔۔جانی نقصا ن کی اطلاعات تعداد بڑھنے کا خدشہ
نیلم(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی افسوسناک خبر۔۔ لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام
سے ہوئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہندوستانی فوج کی خواہش ہے کہ سویلین آبادی ایل اوسی سے پیچھے ہٹ جائے۔یہ ان کی بھول ہے۔