Saturday January 4, 2025

اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آ گئی

لاہور ٹی وی کی مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آ گئی ہیں۔ ان کی نئی ڈرامہ سیریل ’خود غرض ‘ شروع ہوگئی ہے۔’خود غرض ‘بڑی کاسٹ کی سیریل ہے جس میں آمنہ شیخ کے ساتھ ساتھ ثناء شاہنواز اور سمیع خان بھی کام کر رہے ہیں جبکہ پروڈکشن اور ڈائریکشن ٹیم میں یاسر نواز ثمینہ ہمایوں سعید اور ہمایوں سعید بھی شامل

ہیں۔’خود غرض ‘ کی کہانی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے جس میں رشتوں کے الجھاو کے ساتھ ساتھ محبت اور احساسات بھی رچے بسے ہیں۔اس کی کہانی ردا بلال نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنوازنے پروڈیوز کیا ہے۔آمنہ شیخ جو ایک طویل عرصے سے ٹی اسکرین سے دور تھیں ’خود غرض ‘ کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو رہی ہے۔

FOLLOW US