پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد آخر کار قومی ٹیم کے بارے میں ‘اچھی خبر آگئی
سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کےلئے آخرکار ایک اچھی خبر آگئی ہے۔کارکردگی میں تسلسل دکھانے والے بلے باز حارث سہیل اور فاسٹ بائولر محمد عباس فٹ ہوکر دوسرے ٹیسٹ کےلئے نامز د سکاڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ حارث سہیل اور محمد عباس کو ان فٹ ہونے کی بنا پر سنچورین ٹیسٹ کےلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ نائب کپتان اسد شفیق اور فاسٹ بائولر حسن علی کو ڈراپ کر دیا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری کو کھیلا جائے گا۔









