حیدرآباد(اُ صوبائی وزیر سندھ منظور وسان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثے میں منظور وسان اور 4 پولیس اہلکارزخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق حیدرآباد میں وزیراعلی سندھ کے پروٹوکول میں شامل 4 پولیس موبائلز کو حادثہ پیش آیا، وزیراعلی سندھ پیپلزپارٹی کے رہ نماعلی نواز کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ وزیراعلی سندھ کے
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی کار کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ صوبائی وزیر منظور وسان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔جبکہ صوبائی وزیر منظور وسان کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 4 پولیس اہلکارزخمی ہوئے اور منظور وسان معمولی زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق حادثے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔