Thursday November 6, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ نے مل کر کرکٹ کی 141سالہ تاریخ کا انتہائی شرمناک ریکارڈ قائم کر ڈالا

پاکستان اور جنوبی افریقہ نے مل کر کرکٹ کی 141سالہ تاریخ کا انتہائی شرمناک ریکارڈ قائم کر ڈالا

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کی چھ وکٹوں سے کامیابی پر منتج ہو گیا ہے کہ لیکن کرکٹ کی 141سالہ تاریخ کا ایک ایسا منفی ریکارڈ بن گیا ہے کہ جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ بھی برابر کا حصہ دار ہے ۔سنچورین ٹیسٹ کے دوران پاکستانی اور جنوبی افریقی کرکٹ ٹیموں کے کپتانو ں نے

ٹیسٹ کرکٹ کی 141تاریخ بدلتے ہوئے ”انڈوں“ کے انبار لگا دیئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد محض 4گیندیں کھیلنے کے بعد کھاتہ کھولے بغیر ڈین اولیور کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، جنوبی افریقی ٹیم نے اپنی باری شروع کی تو پروٹیز قائد فاف ڈوپلیسی شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پوویلین لوٹ گئے ، پاکستان کی دوسری اننگز میں کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر محض دو گیندیں کھیلنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے بغیر کگیسور بادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، جنوبی افریقی ٹیم نے 149رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تو فاف ڈوپلیسی ایک بار شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ٹیسٹ میں ”پیئر“ حاصل کیا ۔