Thursday December 26, 2024

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول کو نیا کنوینر منتخب کرلیا

کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا اور بعد ازاں خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کرلیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی رابطہ کمیٹی و مرکزی شعبہ جات کااجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کرلیا گیا۔

ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے بتایا کہ اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خالد مقبول کو کنوینر نامزد کیا، تجویز پر اجلاس کے شرکاء سے رائے لی گئی۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر و سربراہ نہیں ہیں، فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے رکن بھی نہیں ہیں اور صرف تنظیم کے کارکن ہیں۔

FOLLOW US