Thursday November 28, 2024

او آئی سی کا بین المذاہب ہم آہنگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اعتدال پسند ترقی کے لئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

او آئی سی کا بین المذاہب ہم آہنگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اعتدال پسند ترقی کے لئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بین المذاہب ہم آہنگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اعتدال پسند ترقی کے لئے پاکستان میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط میں او آئی سی اور اسلامک

انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ او آئی سی کے اسلامی تعلیم، سائنسی و ثقافتی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعزیز اوتمان اور اسلامک یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق بین الاقوامی سنٹر کے تمام اخراجات تنظیم ادا کرے گی۔ دورے کے دوران اسلامی یونیورسٹی کے صدر نے پیغام پاکستان کے بارے میں قومی بیانیہ سے اسلامی سکالرز کو آگاہ کیا جس کو سراہا گیا۔

FOLLOW US