پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے ڈالا سنچورین کے میدان سے بڑی خبر آگئی
سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی بیٹنگ لائن اپ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ناکامی کا تسلسل برقرار رکھا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی کے بعد دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹسمینوںنے نااہلی سے بالروں کی محنت پر پانی پھیردیا ۔اب سے کچھ دیر پہلے سے پاکستان کی پوری ٹیم صرف 190 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ شان مسعود ایک اینڈ سنبھالے کھڑے ہیں جبکہ دوسرے اینڈ پر وکٹیں خزاں کے
پتوں کی طرح گررہی ہیں اس سے قبل اما م الحق وہ واحد بلے باز تھے جو 57رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔ سرفراز احمد کی کارکردگی بدترین ناکامی سے عبارت رہی اور کپتان دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین سدھار گئے۔ پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی بائولر اولیور نے دوسری اننگز میں بھی اب تک چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کر لیا ہے۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز کے سکور پر صرف 148رنز برتری حاصل ہوئی ہے۔









