اسرائیل نے بڑے اسلام ملک پر حملہ کر دیا، ہر طر ف خوف و ہراس پھیل گیا
دمشق(ویب ڈیسک) شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا جس میں 3 فوجی زخمی ہوئے جبکہ اسرائیل کے بیشترمیزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
اسرائیل نے اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا فضائی دفاع کا نظام نافذ کردیا ہے تاکہ شامی میزائلوں کو روکا جاسکے۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق لبنان کی فضائی حدود سے اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا۔ یاد رہے کہ رواں سال سمتبر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام میں کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں ایران کو مضبوط ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔