’’ 5ارب ڈالر، سیاست سے کنارہ کشی اور ۔۔۔ “نواز شریف کو این آراو کے بدلے کیا شرائط پیش کی گئیں؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے این آر او مانگا تو وزیر اعظم نے انتہائی سخت شرائط پیش کیں۔ مریم اور نواز شریف یہ شرائط مان گئے تھے لیکن حسین اور حسن نواز نہیں مانے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ این آر او کے بدلے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عدالت کے اندر
بیان دے کر قوم سے معافی مانگیں اور 5 ارب ڈالر قومی خزانے میں جمع کرائیں۔نواز شریف اور مریم نواز یہ پیسے دے کر ملک سے باہر چلے جائیں گے اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ چوہدری غلام حسین نے این آر او کی شرائط کے بارے میں مزید بتایا کہ این آر او میں یہ بات بھی کی گئی کہ جتنے بندے جرائم میں ملوث ہیں ان کی گرفتاریوں میں نواز شریف رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ پورا خاندان اپنے خلاف مقدمات بھگتے گا لیکن نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک چلے جائیں گے اور ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔یہ تمام شرائط مریم اور نواز شریف نے تسلیم کرلی تھیں ، لیکن حسین اور حسن نواز نے کہا کہ ہم ایک دھیلا بھی نہیں دیں گے۔ روگرام میں موجود عامر لیاقت حسین نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی اس میں شامل کرلیں ’ہم یہ سب کرنے کو تیار ہیں لیکن ہمارا نام اس طرح سے کردیں کہ کرپشن ہم نے نہیں کی تاکہ کارکنوں میں ہماری عزت رہ جائے‘۔