Thursday January 2, 2025

جنرل یحییٰ خان کیخلاف جب ملک کے بڑے بڑے وکلاء نے والد کا مقدمہ لڑنے سے انکار کر دیا تو عاصمہ جہانگیر نے کیا قدم اُٹھایا۔۔ ماضی کے جھروکوں سے اہم واقعہ

لاہور عاصمہ جہانگیر نے کم عمری میں اپنے والد کو آمر کے مقدمے میں کیسے انصاف دلایا۔ ماضی کے جھروکوں سے ایک واقعہ جس ان کی قابلیت کا بڑا ثبوت بن گیا۔ معروف صحافی کے مطابق عاصمہ جہانگیر جب اکیس برس کی لاء اسٹوڈنٹ تھی کہ اس کے والد کو جنرل یحییٰ خان نے جیل میں ڈال دیا۔ اپنے والد کا مقدمہ لڑنے کیلئے انہوں نے ملک کے تمام

بڑے بڑے وکلاء سے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی جنرل یحییٰ خان کے خوف سے کیس لڑنے سے انکار کر دیا ۔اس موقع پر عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے والد کا کیس خود لڑنا چاہتی ہیں عدالت نے انہیں اجازت دی تو انہوں نے وہ مقدمہ جیت لیا ۔ عاصمہ جہانگیر نے نہ صرف اپنے والد کو رہا کروایا بلکہ بعد ازاں جنرل یحییٰ خان کی ڈکٹیٹرشپ کو عدالت سے غیر آئینی بھی قرار دلوایا۔

FOLLOW US