Thursday November 28, 2024

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری! فارم جمع کر وانے کی تا ریخ ختم ہو تے ہی حکو مت کی طر ف سے بڑا علان کر دیا گیا

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری! فارم جمع کر وانے کی تا ریخ ختم ہو تے ہی حکو مت کی طر ف سے بڑا علان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے عوام اب 21جنوری تک فارم جمع کروا سکتی ہے۔اپنے گھر کے خواہشمند مخصوص ضلعی اور نادرا آفس میں فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ترجمان نادار کے مطابق عوام اب نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم 21جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں۔نادرا نے

امیدواروں کو نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لیے جمع کروانے والے فارم آن لائن داخل کروانے کی سہولت دی تھی۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں موجود غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا جس پر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر جن سات شہروں میں رجسٹریشن شروع کی گئی ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔تاہم اب نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو 19 شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں موجود غریب عوام کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے دو بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس اسکیم میں شامل شہروں کی تعداد 19 ہو جائے گی۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو 7 بڑے شہروں میں لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس اسکیم میں مزید 10 شہروں کو شامل کیا گیا جن میں لاہور ، ملتان ، رحیم یار خان،لیہ ، بہاولپور،وہاڑی،

قصور،سیالکوٹ، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ تاہم اب ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نادرا نے 22 اکتوبر سے 7 شہروں سے شہریوں کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ باقی 12 شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز اگلے برس یکم جنوری 2019ء سے ہو گا۔شہریوں کو رجسٹریشن کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کے بعد نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا وقت بڑھا دیا گیا۔اس کے باوجود امیدواروں کی مشکلات کم نہیں ہو سکی ہیں۔امیدواروں کو فارم کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا تھا تاہم اب اس حوالے سے انتہائی مفید فیصلہ کیا گیا تھا۔نادرا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا امیدوار کی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لیے جمع کروانے والے فارم آن لائن بھی داخل کئیے جا سکیں گے۔یہ فیصلہ عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے بعد کیا گیا

FOLLOW US