نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ آتے ہی چیئر مین نیب نے سخت ترین پیغام جا ری کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چیئرمین نیب نے عزم ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا سلسلہ روکا جائے گا اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لائیں گے۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے قوم کو خود احتسابی کا پیغام بھی دیدیا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کا اعادہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کا اعلان
کر دیا۔ اقربا پروری اور رشوت ستانی کے خاتمے سے ہی کرپشن فری پاکستان بنے گا۔چیئرمین نیب نےکہا ہے کہ بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے، لوٹی دولت واپس لائی جائےگی۔ میگا کرپشن کے 179 مقدمات میں سے 105 کے ریفرنس دائر کئےجا چکے ہیں۔ احتساب عدالتوں میں 900 ارب روپے کی کرپشن کے 1210 مقدمات زیر سماعت ہیں، ان کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ذمہ داری ہے۔جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے297 ارب روپے برآمد کرکے واپس قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز کے مفرور ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کےلئے اقدامات جاری ہیں، جعلی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف تحقیقات کو مکمل کیا جائے گا۔