نوازشریف کے خلاف فیصلہ آتے ہی پاکستان میں سونا کتنے ہزار روپے فی تولا سستا ہو گیا خریداروں کےلئے اس سے بہترین موقع دوبارہ کبھی نہیں آئے گا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سونے کے خریداروں اور کاروبار کرنے والے افراد کی دلچسپی کی خبر آگئی ہے ۔سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہو گئی ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونا 1000 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سونے کے زیورات ہمارے ہاں خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ زیورات نہ صرف شادی بیاہ پر پہنے جاتے ہیں بلکہ
ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہیں۔خواتین طلائی زیورات کی بے حد شوقین ہوتی ہیں۔کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار خواتین سونے کے زیورات سے خود آراستہ کرنا بے حد ضروری سمجھتی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان میں سونے کے زیورات کی شوقین خواتین خاصی پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعدسونے کے زیورات پاکستانی خواتین کی پنچ سے دور ہوتے جا رہے تھے تاہم سونے کے زیورات کی شوقین خواتین ہو جائیں تیار کیونکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔سونے کی حالیہ قمیتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق سونا 1000 روپے سستا ہوگیا ہے جس لے بعد قیمت 66 ہزار فی تولہ ہو چکی ہے۔سونے کی قیمتوں میں کمی وجہ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان بتایا جارہا ہے۔قیمتوں کی اس کمی پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگئ تاکہ متوسط طبقہ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکے۔