علی ترین نے اپنی پی ایس ایل کی چھٹی کیلئے 4 نام پیش کر دیئے ، لیکن کو نسے 2 نام سر فہر ست ہیں ؟ جانئے
لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی ”چھٹی ٹیم “ کے مالک علی خان ترین نے ٹیم کو نئی پہچان دینے کے لیے حتمی 4نام سوشل میڈیا صارفین کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” ہم نے آپ کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے چار ناموں کی چھانٹی کرلی ہے،ملتان جنوبیز،ملتان بہادرز،
ملتان ملنگز ،ملتان سینٹس“۔اب تک14 ہزار سے زیادہ افراد نے علی ترین کے دیئے گئے ناموں پر اپنے اپنے ووٹ ڈالے ہیں اور اس وقت ملتان بہادرز اور ملتان ملنگز کے نام 32،32فیصد ووٹ لے کر سرفہرست ہیں جب کہ ملتان سینٹس کو28فیصد اور ملتان جنوبیز کو محض8فیصد ووٹ ملے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم خریدنے والے جہانگیرخان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے شائقین سے نام مانگے تھے۔ ٹویٹر پرایک پیغام میں علی ترین نے کہاکہ شائقین ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتاہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقراررکھنا چاہتا ہوںتاہم ہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کوتبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے شائقین اپنی تجاویز بھیجیں جس کی تجویز ہم قبول کریں گے اسے اپنے ساتھ میچ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی اورمیں اس کے ساتھ ایک بڑی جھپی بھی ڈالوں گا۔ ان کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیاپرمختلف شائقین نے ملتان کی ٹیم کیلئے مختلف نام تجویز کرنے شروع کردیئے ہیں۔