Tuesday January 21, 2025

اڈیالہ جیل میں اس وقت کیا ہورہا ہے پورے راستے پر سکیورٹی کی اس وقت کیا صورتحال ہے نوازشریف کے بارے میں فیصلہ آنے سے پہلے ہی دھماکے دار خبر آگئی

اڈیالہ جیل میں اس وقت کیا ہورہا ہے پورے راستے پر سکیورٹی کی اس وقت کیا صورتحال ہے نوازشریف کے بارے میں فیصلہ آنے سے پہلے ہی دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فیصلے کے موقع پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ،جیل کی سیکیورٹی کو بڑھا تے ہوئے جیل کے اس حصے کی صفائی بھی کرلی گئی ہے جہاں پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں گرفتار کر کے رکھا گیا تھا ، جیل کی طرف آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی

نفری تعینات کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اپنے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ جیل کے مخصوص ایریا کی صفائی بھی کی گئی ہے ۔اگر نوازشریف کے خلاف آتا ہے تو انہیں ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا

FOLLOW US